صدر کو ہٹانے والی خبریں بے بنیاد ہیں، پیپلز پارٹی کی حمایت کے بغیر حکومت نہیں چل سکتی

صدر کو ہٹانے والی خبریں بے بنیاد ہیں، پیپلز پارٹی کی حمایت کے بغیر حکومت نہیں چل سکتی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے سیکریٹری جنرل نیئر بخاری نے صدر آصف علی زرداری کے خلاف جاری افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ آصف زرداری ملک کے منتخب صدر ہیں اور ان کے خلاف چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ اپنے بیان میں نیئر بخاری نے کہا کہ جو لوگ اس قسم کی افواہیں پھیلا رہے ہیں، انہیں آئین اور قانون کی صحیح سمجھ نہیں ہے۔ پیپلز پارٹی کی حمایت کے بغیر حکومت نہیں چل سکتی۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی کے ارکان کے پاس آئین کے تحت وزیرِ اعظم یا وزیرِ اعلیٰ کو ہٹانے کا اختیار موجود ہے، کسی بھی وزیرِ اعلیٰ کو عدم اعتماد کی تحریک کے ذریعے ہٹانے سے نظام غیر مستحکم نہیں ہوگا۔ نیئر بخاری نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی وفاقی کابینہ میں شامل نہیں ہو رہی ہے، جبکہ پی ٹی آئی مذاکرات پر یقین ہی نہیں رکھتی۔