دی ہیگ (ویب ڈیسک) عالمی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کے ججوں نے طالبان کے امیر ہیبت اللہ اخوندزادہ اور چیف جسٹس عبدالحکیم حقانی کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔
عالمی فوجداری عدالت نے ان طالبان رہنماؤں پر خواتین کے خلاف امتیازی سلوک اور انہیں بنیادی حقوق سے محروم رکھنے کے الزامات کے تحت وارنٹ جاری کیے۔
عالمی عدالت کے ججوں نے ان طالبان رہنماؤں پر عائد ان سنگین الزامات کو انسانیت کے خلاف جرم قرار دیا۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ اگرچہ طالبان نے تقریباً سب پر کسی نہ کسی قسم کی پابندیاں عائد کی ہیں لیکن خاص طور پر خواتین اور لڑکیوں کو صنف کی بنیاد پر بنیادی حقوق اور آزادیوں سے محروم رکھا گیا ہے۔
عالمی عدالت کے مطابق طالبان رہنماؤں نے یہ جرائم 15 اگست 2021 سے 20 جون 2025 تک مسلسل جاری رکھے۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اس عرصے کے دوران خواتین کو تعلیم، نجی زندگی، خاندان، نقل و حرکت، اظہارِ رائے، سوچ، مذہب اور ضمیر کی آزادی سے محروم رکھا گیا۔
0 تبصرے