کینیڈا نے رکن پارلیمنٹ اور ان کے اہلخانہ کو دھمکیاں دینے کے الزام میں چینی سفارتکار ملک بدر
کینیڈا نے رکن پارلیمنٹ اور ان کے اہلخانہ کو دھمکیاں دینے کے الزام میں ایک چینی سفارتکار کو ملک بدرکردیا۔
کینیڈاکے رکن پارلیمنٹ نے چین پر تنقید کی تھی جس کے بعد کینیڈ اکی وزیر خارجہ ملانی جولی نےخبردارکیاکہ آئندہ کسی نے ایسا رویہ اپنایا تو اسے بھی گھر بھیجا جائےگا۔
دوسری جانب چین کی جانب سے جوابی اقدام کا اعلان کیا گیا ہے اور کینیڈامیں چین کےسفارتخانے کا کہنا ہے کہ کینیڈا نے سفارتکارکو ملک بدر کرکے دو طرفہ تعلقات کو سبوتاژ کردیا۔
0 تبصرے