پاکستان اللہ تعالیٰ کا انعام ہے اس کی قدر کرنی چاہیے۔ دو قومی نظریہ اسلامی و خوشحال پاکستان ہی ملکی سالمیت اور قوم کی ترقی کا ضامن ہے؛ سابق ایم این اے اسداللہ بھٹو
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ملی یکجہتی کونسل سندھ کے صدر و سابق ایم این اے اسداللہ بھٹو نے کہا ہے کہ دو قومی نظریہ اسلامی و خوشحال پاکستان ہی ملکی سالمیت اور قوم کی ترقی کا ضامن ہے۔ 14 اگست تجدید عہد کرنے کا دن ہے کہ بانی پاکستان حضرت قائد اعظم کے خواب اسلامی جمہوری اور فلاحی ریاست کے خواب کی تعبیر، چوروں اور غیروں کی آلہ کار قیادت سے نجات حاصل کرنے تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔ پاکستان کے 78ویں یوم تاسیس کے موقع پر جاری پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اللہ تعالیٰ کا انعام ہے اس کی قدر کرنی چاہیے۔ تحریک پاکستان کے وقت پاکستان کا مطلب کیا لا الہ الااللہ کا نعرہ لگا کر اللہ تعالیٰ سے جو وعدہ کیا تھا اس کو پورا کرنے کی ضرورت ہے۔
0 تبصرے