جمعہ، 18 ستمبر 2026
بریکنگ

9 مئی کی کارروائیوں کے تمام منصوبہ سازوں کو کٹہرے میں لائیں گے: آرمی چیف

تازہ ترین 14th May 2023 307 مناظر

پاک افواج اپنی تنصیبات کوجلانے کی مزیدکسی کوشش کوبرداشت نہیں کریں گی

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ 9 مئی کومشتعل افراد، اس پر اکسانے اور عمل کرنےوالوں کوانصاف کےکٹہرےمیں لائیں گے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کور ہیڈ کوارٹرز پشاور کا دورہ کیا جہاں انہیں موجودہ سکیورٹی صورتحال اور انسداد دہشت گردی کی جاری کوششوں پربریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف نے کور کے افسران سے خطاب کیا اور کہا کہ ہم امن اور استحکام کی اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔ آرمی چیف کا قومی سلامتی کو درپیش خطرات پر زور دیتے ہوئے کہنا تھاکہ امن و استحکام کے عمل کو خراب کرنے والوں کیلئے کوئی جگہ نہیں ہوگی، پاک افواج تنصیبات کے تقدس کی خلاف ورزی کی مزیدکسی کوشش کوبرداشت نہیں کریں گی۔ ان کا کہنا تھاکہ 9 مئی یوم سیاہ کی کارروائیوں کے تمام منصوبہ سازوں، مشتعل افراد، اس پراکسانے اور عمل کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے اور پاک افواج اپنی تنصیبات کوجلانے کی مزیدکسی کوشش کوبرداشت نہیں کریں گی۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ