تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل بھی ضروری ہے تاکہ ذہنی نشوونما ہوسکیں: شیر محمد بلوچ
کراچی (اسپورٹس رپورٹر)نیشنل بینک کے شعبہ اسپورٹس کے سربراہ شیرمحمد بلوچ نے کہا ہے کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل بھی ضروری ہے تاکہ ذہنی نشوونما ہوسکیں یہ بات انہوں نے عبدالستار ایدھی ہاکی اسٹیڈیم کراچی میں جاری سندھ ہاکی ایسوسی ایشن کے زیراہتمام سندھ انٹر ڈویژن گرلز ہاکی چیمپئن شپ کے موقع پرمہمان خصوصی کی حیثیت سے کھلاڑیوں او ر عمائدین اسپورٹس سے خطاب کرتے ہوے کیا۔ان کے ہمراہ عقیل احمد پرنسپل گورنمنٹ کالج آف فزیکل ایجوکیشن کراچی،احسن احمد جتوئی صدر، سندھ ہاکی ایسوسی ایشن محمد رمضان جمالی سیکریٹری، اولمپین قمر ابراہیم،اولمپین کامران اشرف، اولمپین سمیر حسین،کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکریٹری سید ابوزر امراؤ، فاروق خان، عظمت پاشا، محسن علی خان،ارم بخاری بھی موجود تھی، شیرمحمد بلوچ نے مزید کہا کہ صحت مند معاشرے کے لیے کھیل ضروری ہے۔مجھے آ ج خوشی ہے کہ آ پ لوگوں کے درمیان موجود ہوں اور میں سند ھ ہاکی ایسوسی ایشن کو مبارک باد پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے سند ھ سطح پر بہترین چیمپئن شپ کا آغاز کیا۔سندھ ہاکی ایسوسی ایشن کے زیراہتمام جاری سندھ انٹر ڈویژن گرلز ہاکی چیمپئن شپ کے تیسرے روز دو اہم میچز کھیلے گئے، جن میں کراچی اور سکھر کی ٹیموں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے اپنے میچز میں فتح سمیٹی۔پہلے میچ میں کراچی ڈویژن نے لاڑکانہ ڈویژن کو صفر کے مقابلے تین گول سے شکست دی۔ کراچی کی فتح میں کپتان امنہ نے دو گول اور رشدہ نے ایک گول کر کے اہم کردار ادا کیا۔ کھیل کے دوران کراچی کی ٹیم مکمل طور پر حاوی رہی اور شائقین کو دلکش کھیل دیکھنے کو ملا۔
دوسرا میچ سکھر ڈویژن اور میرپور خاص ڈویژن کے درمیان کھیلا گیا، جوسکھر نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 0-6 سے کامیابی حاصل کی۔ مسکان نے ہیٹ ٹرک کرتے ہوئے تین گول اسکور کیے، جبکہ صدف نے دو اور فائزہ نے ایک گول کیا۔ اس موقع پر محمد اسلم خان نیازی انٹرنیشنل ٹیکنیکل افیشل نائب صدر، شاہین فاطمہ ٹورنامنٹ ڈائریکٹراس کے علاوہ ٹیکنیکل آفیشلز کی بڑی تعداد بھی میدان میں متحرک نظر آئی، جن میں شامل تھیں: رضوانہ چاچڑ، شازیہ قرار، ناصرہ الیاس، بشری عمران، زرقا ربی، شاہین سلطانہ، ماجدہ زیدی، کوثر پروین، بشری چشتی، ثروت فرحت آغا، خادم حسین گوپانگ اور غلام مرتضی ڈھوٹ ایمپائرنگ کے فرائض عبدالمنان، شاہد پرویز، فہد علی خان اور اعجاز احمد نے انجام دیے،
0 تبصرے