جمعہ، 18 ستمبر 2026
بریکنگ

بلاول بھٹو زرداری کی پریس کانفرنس کے دوران لائٹ چلی گئی

سندھ 11th May 2023 235 مناظر

لوگوں کو بتا دوں کے بلاول ہاؤس میں بھی لوڈ شیڈنگ ہوتی ہے: بلاول بھٹو

بلاول بھٹو زرداری کی پریس کانفرنس کے دوران لائٹ چلی گئی دوران پریس کانفرنس لائٹ جانے پر بلاول بھٹو نے کہا لوگوں کو بتا دوں کے بلاول ہاؤس میں بھی لوڈ شیڈنگ ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ہر ریڈ لائن کو کراس کردیا ہے، اب ریاست اور اداروں کی ذمے داری ہے کہ قانون و آئین پر عمل درآمد کریں ،اگر آئین و قانون پر عملدرآمد ہوا تو کوئی جماعت آئندہ آئین و قانون توڑنے کا نہیں سوچے گی۔ بلاول نے سوال کیا کہ کیا ریاستی تنصیبات پر حملے کرنے والی پی ٹی آئی کو کالعدم قرار دینے سے متعلق سوچا جا رہا ہے؟ پی ٹی آئی پر پابندی کے لیے مکمل طور پر آئینی اور قانونی طریقہ کار اپنانا ہوگا لیکن کسی کو کالعدم قرار دینے کے حق میں نہیں ہوں، یہ آخری آپشن کے طور پر ضرور موجود ہے۔
شیئر کریں:

1 تبصرے

Kamran Ali
Kamran Ali 3 years ago

Sari Sindh ka Yahi Hashar Nashar hai.....

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ