سانگھڑ میں ایک سال قبل ٹانگ سے محروم کی جانے والی اونٹنی کو مصنوعی ٹانگ لگادی گئی۔
پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ عطا مری نے اونٹنی کی نئی تصاویر جاری کردی ہیں۔
گزشتہ سال جون میں سانگھڑ کے ایک زمین دار نے کھیتوں میں داخل ہونے پر اونٹنی کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا اور تیز دھار آلے سے اس کی ٹانگ کاٹ دی تھی۔
اونٹنی کو علاج کے لیےکراچی منتقل کیا گیا تھا اور پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرلیا تھا۔
کراچی میں اونٹنی کو اینیمل ویلفیئرکے شیلٹر سی ڈی آرسی بینجی پروجیکٹ منتقل کیا گیا تھا۔
ڈائریکٹرسی ڈی آرایس بینجی پروجیکٹ سارہ جہانگیر کے مطابق اونٹنی جب آئی تو خوفزدہ اور شدید تکلیف میں تھی، اونٹنی کے لیے خاص طور پر تیار کردہ مصنوعی ٹانگ امریکا سے منگوائی گئی تھی۔
0 تبصرے