بدھ، 30 ستمبر 2026
بریکنگ

جیوڈیشل کمیشن کا اجلاس، اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کے تبادلوں کی منظوری

تازہ ترین 28th Apr 2026 492 مناظر
جیوڈیشل کمیشن کا اجلاس، اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کے تبادلوں کی منظوری

چیف جسٹس آف پاکستان کی صدارت میں جیوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) جیوڈیشل کمیشن نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے 3 ججوں کے تبادلوں کی منظوری دے دی، تینوں ججوں کے تبادلوں کے فیصلے اکثریتی رائے سے کیے گئے۔ چیف جسٹس آف پاکستان کی صدارت میں جیوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا۔ ذرائع کے مطابق فیصلہ اکثریتی رائے سے ہوا، جیوڈیشل کمیشن کے 9 اراکین نے جسٹس محسن اختر کیانی کے تبادلے کے حق میں ووٹ دیا۔ جیوڈیشل کمیشن نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی کو لاہور ہائی کورٹ منتقل کرنے کی منظوری دے دی۔ جیوڈیشل کمیشن نے جسٹس بابر ستار کو پشاور ہائی کورٹ منتقل کر دیا، ان کے تبادلے کا فیصلہ بھی اکثریتی رائے سے کیا گیا۔ جیوڈیشل کمیشن نے جسٹس ثمن رفعت امتیاز کے سندھ ہائی کورٹ تبادلے کی بھی منظوری دے دی۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس، جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس خادم سومرو کے تبادلے کی سفارش واپس لے لی گئی۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ