بدھ، 28 اکتوبر 2026
بریکنگ

ارب پتی خاندان کو اپنے دو کتوں کیلئے 'نینی' کی ضرورت،کروڑوں روپے تنخواہ کی پیشکش

دنیا 26th Jun 2023 358 مناظر

اشتہار میں یہ بھی کہا گیا کہ یہ نوکری فُل ٹائم نینی کی ہوگی جسے رہائش بھی فراہم کی جائے گی، وقت کی کوئی قید نہیں ہوگی۔

لندن میں مقیم ایک ارب پتی خاندان نے اپنے پالتو کتوں کی دیکھ بھال کے لیے نینی (آیا) کا اشتہار دیا ہے جس میں تنخواہ دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین کے منہ کُھلے کے کُھلے رہ گئے۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ارب پتی خاندان نے ایک ایجنٹ کے ذریعے مختلف ویب سائٹس پر نوکری کا اشتہار دیا جو ویڈیو ایپلی کیشن ٹک ٹاک پر وائرل ہوگیا۔ لنکڈ ان پر جاری کردہ اشتہار میں لکھا گیا تھا کہ ہمارا کلائنٹ اپنے دو پیارے کتوں کی اعلیٰ درجے کی دیکھ بھال کرنے کے لیے ایک غیر معمولی اور انتہائی تجربہ کار 'ڈاگ نینی' کی تلاش کر رہا ہے۔ اس میں لکھا گیا تھا کہ 'وہ واقعی کسی ایسے شخص کی تلاش میں ہیں جو اس کام میں ماہر ہوں اور کتوں کی صحت، ذہنی صحت اور حفاظت کو یقینی بناسکے'۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ