بدھ، 28 اکتوبر 2026
بریکنگ

ایران نے پاکستان سے کسی بھی قسم کی دفاعی مدد کی درخواست نہیں کی: دفتر خارجہ

تازہ ترین 19th Jun 2025 350 مناظر
ایران نے پاکستان سے کسی بھی قسم کی دفاعی مدد کی درخواست نہیں کی: دفتر خارجہ
اسلام آباد (ویب ڈیسک): دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے پاکستان کو کسی بھی قسم کی دفاعی امداد فراہم کرنے کے لیے کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی۔ انہوں نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران صحافیوں کو بتایا کہ ایران کی جانب سے نہ تو دفاعی امداد کی کوئی باضابطہ درخواست دی گئی ہے، اور نہ ہی پناہ گزینوں کے حوالے سے پاکستان کو کوئی اطلاع یا درخواست موصول ہوئی ہے۔ ترجمان نے واضح کیا کہ اسرائیل کی جانب سے ایرانی جوہری اثاثوں کو نشانہ بنانا عالمی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔ ایران کے معاملے پر پاکستان کا مؤقف بالکل واضح ہے: ہم اسرائیلی جارحیت کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ پاکستان اسرائیل کے جنگی جنون کا خاتمہ چاہتا ہے اور ایران کے ساتھ اپنی اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت ایران کو اپنے دفاع کا مکمل حق حاصل ہے اور پاکستان اس اصولی مؤقف کی تائید کرتا ہے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ