جمعرات، 29 اکتوبر 2026
بریکنگ

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مقرر کرنے کا بڑا فیصلہ

تازہ ترین 24th Jul 2024 242 مناظر
حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مقرر کرنے کا بڑا فیصلہ

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مقرر کرنے کا بڑا فیصلہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی ذمہ داری سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مقرر کرنے کا حکومتی اختیار ختم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بتدریج مقرر کرنے کا اختیار دینے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر وزیر پیٹرولیم نے کل اہم اجلاس طلب کرلیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اوگرا چیئرمین کو قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کرنے کے اثرات اور حکمت عملی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کرنے کا حتمی فریم ورک وزیراعظم کو پیش کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم ڈیلرز نے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو قیمتیں مقرر کرنے کا اختیار دینے کی مخالفت کی تھی اور اختیارات ملنے پر آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی جانب سے ناجائز منافع خوری کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ