بدھ، 28 اکتوبر 2026
بریکنگ

سندھ کا نگراں وزیراعلیٰ سندھی ہونا چاہیے: اے جے پی

سندھ 09th Aug 2023 101 مناظر

سندھ کے عوام نے ڈیجیٹل مردم شماری کو مسترد کر دیا ہے

حیدر آباد (بيورو) سندھ کے وارث سندھی ہیں اس لیے سندھ کا نگراں وزیراعلیٰ سندھی ہونا چاہیے، ہمیں کسی غیر ملکی وزیراعلیٰ کی ضرورت نہیں۔ سندھ میں پناہ لینے کے بعد غیر ملکی سندھ کے وارث بن جاتے ہیں یہ ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار عوامی جمہوری پارٹی کے صدر ایڈووکیٹ سید لال شاہ، میر خادم ٹالپر، نور نبی راہوجو، گلاب رائے، بھاؤ در محمد برڑو اور عدی نذیر قریشی نے اپنے بیان میں کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سندھ کے عوام نے ڈیجیٹل مردم شماری کو مسترد کر دیا ہے لیکن اس کے باوجود پیپلز پارٹی نے اقتدار کی بھوک میں اسے تسلیم کر کے سندھ کے عوام کو دھوکہ دیا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ نگراں وزیراعلیٰ سندھ کو سندھی بنایا جائے اور ڈیجیٹل مردم شماری کو مسترد کرکے نئی مردم شماری کرائی جائے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ