بھارت میں گائے کے ہاں شیر سے مشابہ بچھڑے کی پیدائش
قدرت کئی بار انسان کو ایسے معجزے دکھاتی ہے جنہیں دیکھ کر سائنس بھی دنگ رہ جاتی ہے
قدرت کئی بار انسان کو ایسے معجزے دکھاتی ہے جنہیں دیکھ کر سائنس بھی دنگ رہ جاتی ہے. بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں حال ہی میں ایک ایسا عجیب و غریب واقعہ پیش آیا جہاں گائے نے ایک ایسے بچھڑے کو جنم دیا جو شیر کے بچے سے مماثلت رکھتا ہے۔ عجیب وغریب بچھڑا پیدائش کے 30 منٹ بعد ہی انتقال کرگیا تاہم اس واقعے نے لوگوں کو حیرت میں مبتلا کردیا. بھارتی میڈیا کے مطابق اس عجیب وغریب بچھڑےکی پیدائش ضلع رائسن میں نتھولال شلپکار نامی کسان کے باڑے پر ہوئی جس کی خبر پھیلتے ہی دور دراز گاؤں سے لوگوں کی بڑی تعداد اسے دیکھنے پہنچ گئی. عجیب وغریب بچھڑےکی پیدائش سے متعلق ویٹرنری ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ شیر کے بچے سے مشابہ بچھڑے کی پیدائش گائے کے بچہ دانی میں خرابی کا نتیجہ ہے، اگرچہ بچھڑا ابتدائی طور پر صحت مند تھا لیکن پیدائش کے30 منٹ کے اندر ہی انتقال کرگیا۔