جمعرات، 29 اکتوبر 2026
بریکنگ

’’کہتا ہے آواز لاہور تک جانی چاہیے، ہاں آپ کے رافیل کی تباہی کی آوازیں لاہور تک سنی گئی تھیں‘‘ سینئر اداکار شان شاہد

شوبز 18th Dec 2025 478 مناظر
’’کہتا ہے آواز لاہور تک جانی چاہیے، ہاں آپ کے رافیل کی تباہی کی آوازیں لاہور تک سنی گئی تھیں‘‘ سینئر اداکار شان شاہد
کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان کے سینئر اداکار شان شاہد نے بالی ووڈ کی پروپیگنڈا فلم ’’بارڈر ٹو‘‘ کے ٹریلر پر سخت تنقید کی ہے۔ 16 دسمبر کو ریلیز ہونے والے ’’بارڈر ٹو‘‘ کے ٹریلر کو ہر جانب سے تنقید کا سامنا ہے، کچھ فلم شائقین اسے تاریخ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ قرار دے رہے ہیں جبکہ کچھ اسے مودی سرکار کے جنگی جنون کی ترجمانی سمجھتے ہیں۔ فلم کے وی ایف ایکس سمیت اداکاروں پر بھی تنقید کی جا رہی ہے۔ اس حوالے سے فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والے سنی دیول کے ایک ڈائیلاگ پر شان شاہد نے تبصرہ کیا ہے۔ اپنے بیان میں شان شاہد نے کہا کہ ’’سنی دیول کہتا ہے کہ آواز لاہور تک جانی چاہیے، ہاں، آپ کے رافیل گرنے کی آوازیں لاہور تک سنی گئی تھیں۔‘‘
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ