جمعہ، 25 ستمبر 2026
بریکنگ

کراچی پریس کلب میں اقلیتی اسٹاف کے ساتھ دیوالی کا تہوار منایا گیا

سندھ 12th Nov 2023 109 مناظر

کراچی پریس کلب میں اقلیتی اسٹاف کے ساتھ دیوالی کا تہوار منایا گیا

کراچی پریس کلب کی جانب سے پریس کلب کے اقلیتی اسٹاف کے ساتھ دیوالی کا تہوار منایا گیا اس موقع پر کراچی پریس کلب کے صدر سعید سربازی ، سیکریٹری شعیب احمد اور ممبر گورننگ باڈی شمس کیریو کی جانب سے اقلیتی اسٹاف کو دیوالی کے تہوار پر مٹھائی کھلائی گئی اور اپنی سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے اقلیتی اسٹاف میں نقد رقم بطور دیوالی تحفہ تقسیم کی گئی ، قبل ازیں پیپلز پارٹی منیارٹی ونگ کے انفارمیشن سیکریٹری ڈاکٹر راکیش موٹیانی نے بھی کراچی پریس کلب کے اقلیتی اسٹاف میں تحائف پیش کیئے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ