ہفتہ، 26 ستمبر 2026
بریکنگ

پشاور: خواجہ سراؤں کا پولیس کیخلاف کل دھرنا دینے کا اعلان

پاکستان 11th Jun 2023 284 مناظر

پولیس رویے کے خلاف کل ہائیکورٹ کے باہر دھرنا دیں گے جس میں صوبہ بھر کے خواجہ سرا شریک ہوں گے۔

پشاور میں خواجہ سراؤں نے پولیس کے خلاف کل دھرنا دینے کا اعلان کردیا۔ چیئرپرسن ٹرانس ایکشن الائنس فرزانہ ریاض نے ایک ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ خواجہ سراؤں کے قتل اور ان پر تشدد کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور پولیس خواجہ سراؤں کو تحفظ دینے میں ناکام ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس خواجہ سراؤں پر تشدد کرنے والے افراد سے ملی ہوئی ہے جبکہ ایف آئی آر کے اندراج میں بھی خواجہ سرا کمیونٹی کو مشکلات درپیش ہیں۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ