منگل، 29 ستمبر 2026
بریکنگ

عمران خان کے 9 مئی سے متعلق مقدمات میں درخواستوں پر عدالت کا بڑا فیصلہ سامنے آ گیا

پاکستان 24th Jun 2025 429 مناظر
عمران خان کے 9 مئی سے متعلق مقدمات میں درخواستوں پر عدالت کا بڑا فیصلہ سامنے آ گیا
لاہور (ویب ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی 9 مئی کے واقعات سے متعلق 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنا دیا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہباز علی رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے فیصلہ سنایا۔ عدالت نے گزشتہ روز محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان کی 9 مئی کے مقدمات میں دائر کردہ ضمانت کی تمام درخواستیں مسترد کر دیں۔ واضح رہے کہ عمران خان کے خلاف جناح ہاؤس اور عسکری ٹاور پر حملوں اور توڑ پھوڑ کے مقدمات درج ہیں۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ