بدھ، 28 اکتوبر 2026
بریکنگ

پاکستانی باکسر عثمان وزیر بھارتی مخالف کو پہلے ہی راؤنڈ میں ڈھیر کر دیا

کھیل 24th Apr 2025 218 مناظر
پاکستانی باکسر عثمان وزیر بھارتی مخالف کو پہلے ہی راؤنڈ میں ڈھیر کر دیا
بینکاک (ویب ڈیسک) پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے ویلٹر ویٹ باکسنگ مقابلے میں بھارتی مخالف ایسورن کو شکست دے دی۔ بینکاک میں ہونے والے ویلٹر ویٹ فائٹ میں عثمان وزیر نے پہلے ہی راؤنڈ میں بھارتی باکسر کو ناک آؤٹ کر دیا۔ مقابلے کی شروعات عثمان وزیر نے جارحانہ انداز میں کی اور اپنے حملوں سے مخالف کو کسی بھی موقع پر سنبھلنے کا موقع نہیں دیا۔ عثمان وزیر کے ٹھونسے برداشت نہ کرتے ہوئے بھارتی باکسر پہلے ہی راؤنڈ میں صرف ایک منٹ 41 سیکنڈ تک رنگ میں رہ سکا اور ناک آؤٹ ہو گیا۔ عثمان وزیر کی یہ 17ویں انٹرنیشنل فائٹ تھی، اور وہ ابھی تک ناقابل شکست ہیں۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ