منگل، 20 اکتوبر 2026
بریکنگ

پیپلز پارٹی بلوچستان میں اختلافات بڑھ گئے، بلاول بھٹو کا نوٹس

تازہ ترین 28th Jul 2024 281 مناظر
پیپلز پارٹی بلوچستان میں اختلافات بڑھ گئے، بلاول بھٹو کا نوٹس

پیپلز پارٹی بلوچستان میں اختلافات بڑھ گئے، بلاول بھٹو کا نوٹس

کوئٹہ (ویب ڈیسک) پیپلز پارٹی بلوچستان میں شدید اختلافات کھل کر سامنے آ گئے ہیں جس پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے نوٹس لیتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے۔ پی پی پی چیئرمین کی ہدایت پر سینئر نائب صدر سینیٹر عمر گورگیج سمیت صوبائی سیکرٹری اطلاعات سربلند جوگیزئی کو نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔ پریس کانفرنس کرنے پر پیپلز پارٹی کے عہدیداروں کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا، دونوں رہنماؤں سے 10 روز میں جواب طلب کیا گیا، بصورت دیگر کارروائی کی جائے گی۔ اس سے قبل پیپلز پارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر چنگیز جمالی اور جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ کو بھی شوکاز نوٹس جاری کیے جا چکے ہیں۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ