جمعہ، 02 اکتوبر 2026
بریکنگ

نادرا ای سہولت کے ذریعے ملک کے تمام بینکوں میں شہری اب رقم جمع کروا سکتے ہیں

تازہ ترین 25th Feb 2025 194 مناظر
نادرا ای سہولت کے ذریعے ملک کے تمام بینکوں میں شہری اب رقم جمع کروا سکتے ہیں
اسلام آباد (ویب ڈیسک) نادرا ای سہولت کے ذریعے ملک کے تمام بینکوں میں شہری اب رقم جمع کروا سکتے ہیں۔ نادرا ٹیکنالوجیز لمیٹڈ اور ون لنک کے درمیان معاہدے پر دستخط کیے گئے، جس کے بعد ملک کے 50 سے زائد بینکوں کے اکاؤنٹس میں رقم جمع کروائی جا سکے گی۔ معاہدے کی تقریب میں ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک سلیم اللہ اور نادرا چیئرمین نے شرکت کی۔ ملک بھر میں پھیلائی گئی ای سہولت کی 9 ہزار سے زائد فرنچائزز پر یہ سہولت دستیاب ہو گی، اور رقم جمع کرانے والوں کی بایومیٹرک تصدیق کی جائے گی۔ نادرا کا کہنا ہے کہ اس سہولت سے ملکی خدمات تک رسائی بہتر ہو گی اور ڈیجیٹل بینکنگ خدمات کا دائرہ وسیع ہوگا۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ