ہفتہ، 26 ستمبر 2026
بریکنگ

صدر آصف علی زرداری نے آزاد کشمیر میں نئی حکومت کی تشکیل کی منظوری دے دی۔

پاکستان 25th Oct 2025 400 مناظر
صدر آصف علی زرداری نے آزاد کشمیر میں نئی حکومت کی تشکیل کی منظوری دے دی۔

صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے آزاد کشمیر میں تحریکِ عدم اعتماد پیش کرنے اور نئی حکومت قائم کرنے کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی زیر صدارت ایوانِ صدر میں پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر میں اِن ہاؤس تبدیلی کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔ پیپلز پارٹی رہنماؤں نے اعلان کیا ہے کہ آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی اپنی حکومت بنانے جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے آزاد کشمیر میں حکومت بنانے کی منظوری دے دی ہے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری پیر کے روز حکومت سازی کا باقاعدہ اعلان کریں گے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ