جمعہ، 02 اکتوبر 2026
بریکنگ

پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار

تازہ ترین 27th Jun 2023 349 مناظر

اس مقدمے میں سابق صوبائی وزیرعاطف خان اورسابق ایم پی اے طفیل انجم بھی نامزد ہیں

محکمہ اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا نے مردان جیل سے رہائی پر سابق وزیر مملکت و پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان کو دوبارہ گرفتار کرلیا۔ محکمہ اینٹی کرپشن کے مطابق علی محمد خان پر 2018 اور 2019 میں لوکل گورنمنٹ کے ٹھیکوں میں مبینہ خردبرد کا الزام ہے جس کے پیش نظر ان کے خلاف گزشتہ روز نیا مقدمہ درج کیا گیا۔ اس مقدمے میں سابق صوبائی وزیرعاطف خان اورسابق ایم پی اے طفیل انجم بھی نامزد ہیں جبکہ دفتر لوکل گورنمنٹ اور اے ڈی لوکل گورنمنٹ فضل اللہ سمیت متعدد ٹھیکداروں کو بھی ایف آئی آر میں نامزد کیا گیا ہے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ