بدھ، 30 ستمبر 2026
بریکنگ

آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات

تازہ ترین 31st May 2023 301 مناظر

قبل ازیں برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف جنرل سر پیٹرک نکولس نے جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی کادورہ کیا

آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف سرپیٹرک نکولس نے ملاقات کی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق برطانوی فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل سرپیٹرک نکولس جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) پہنچے جہاں یادگار شہدا پر حاضری دی اور پھول بھی رکھے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف جنرل سر پیٹرک نکولس کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف سرپیٹرک نکولس نے ملاقات کی جس میں علاقائی سلامتی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں اور کامیابیوں کو سراہا جبکہ برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف نے خطے کے امن و استحکام کیلئے بھی پاک فوج کی کوششوں کی تعریف کی۔ قبل ازیں برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف جنرل سر پیٹرک نکولس نے جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی کادورہ کیا جہاں انہوں نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے بھی ملاقات کی۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ