جمعرات، 01 اکتوبر 2026
بریکنگ

کپل شرما شو کے اداکار نے فیس بک لائیو سیشن میں زہر پی لیا

شوبز 14th Jun 2023 296 مناظر

ایک خاتون سے تعلقات تھے جو اب انہیں جذباتی طور پر ہراساں کررہی ہے

بھارت کے معروف کامیڈی شو دی کپل شرما شو کے جونیئر اداکار تیرتھ آنند راؤ نے فیس بُک پر لائیو سیشن کے دوران زہر پی لیا۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کپل شرما کے پروگرام کے اداکارنے فیس بک پر لائیو سیشن کیا جس دوران انہوں نے بتایا کہ ان کے ایک خاتون سے تعلقات تھے جو اب انہیں جذباتی طور پر ہراساں کررہی ہے۔ تیرتھ آنند راؤ کے مطابق وہ خاتون دو بچیوں کی ماں ہے جب کہ کچھ عرصہ وہ ان خاتون کے ساتھ لیو اِن رلیشن شپ میں بھی رہے، لائیو سیشن کے دوران اداکار نے کہا کہ ان کی اس حالت کی ذمہ دار وہ خاتون ہے اور اگر انہیں کچھ ہوا تو انہیں انصاف ملنا چاہیے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ