بدھ، 07 اکتوبر 2026
بریکنگ

پوری قوم دہشت گردی کی ہر شکل میں مذمت کے لیے متحد ہے، بلاول بھٹو زرداری

تازہ ترین 20th Mar 2024 301 مناظر

پوری قوم دہشت گردی کی ہر شکل میں مذمت کے لیے متحد ہے، بلاول بھٹو زرداری

کراچی (ویب ڈیسک) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پوری قوم دہشت گردی کی ہر قسم کی مذمت کے لیے متحد ہے۔ گوادر پورٹ اتھارٹی کمپلیکس میں دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ایسی بزدلانہ کارروائیوں کا مقصد استحکام اور ترقی کو نقصان پہنچانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ افواج کے جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں جو ایسے عوامل کا سامنا کر رہے ہیں، ہم سب مل کر تمام چیلنجز پر قابو پا کر پہلے سے زیادہ مضبوط ہو کر ابھریں گے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ