جمعرات، 01 اکتوبر 2026
بریکنگ

عوام کے لیے خوشخبری، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

تازہ ترین 12th Aug 2024 373 مناظر
عوام کے لیے خوشخبری، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

عوام کے لیے خوشخبری، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ظاہر کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اب تک کے کام کے مطابق پٹرول، ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق پیٹرول 9 روپے اور ڈیزل ساڑھے 8 روپے فی لیٹر سستا ہونے کا امکان ہے، اس کے علاوہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 12 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔ اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر حتمی ورکنگ 15 اگست کو وزارت خزانہ کو پیش کی جائے گی، وزارت خزانہ نئی قیمتوں کا اعلان وزیراعظم کی مشاورت سے کرے گی۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ