منگل، 29 ستمبر 2026
بریکنگ

پاکستان نے افغان طالبان کی درخواست پر جنگ بندی کا فیصلہ کر لیا

تازہ ترین 15th Oct 2025 339 مناظر
پاکستان نے افغان طالبان کی درخواست پر جنگ بندی کا فیصلہ کر لیا
اسلام آباد (ویب ڈیسک) افغان طالبان کی درخواست پر پاکستان نے جنگ بندی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق، افغان طالبان حکومت کی جانب سے جنگ بندی کی درخواست کی گئی تھی۔ اس درخواست پر گزشتہ شام چھ بجے سے آئندہ 48 گھنٹوں کے لیے عارضی سیز فائر کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، سیز فائر پر عملدرآمد شروع ہو چکا ہے۔ دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تعمیری مذاکرات کے ذریعے مسائل کا مثبت حل تلاش کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق، پاکستان کی جانب سے افغانستان کے لیے خصوصی نمائندہ محمد صادق اور افغانستان کی جانب سے ممکنہ طور پر افغان وزیر خارجہ کے درمیان مذاکرات ہوں گے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ