بدھ، 28 اکتوبر 2026
بریکنگ

بھارتی کوسٹ گارڈ کے ہاتھوں 9 پاکستانی ماہی گیر گرفتار

تازہ ترین 16th Jan 2026 337 مناظر
بھارتی کوسٹ گارڈ کے ہاتھوں 9 پاکستانی ماہی گیر گرفتار
کراچی (ویب ڈیسک) بحیرۂ عرب میں پاکستانی ماہی گیروں کی ایک کشتی کو بھارتی کوسٹ گارڈ نے تحویل میں لے کر 9 پاکستانی ماہی گیروں کو گرفتار کر لیا ہے۔ بھارتی حکام کے مطابق کشتی سے تقریباً 500 کلوگرام مچھلی اور ماہی گیری کا سامان بھی قبضے میں لیا گیا ہے۔ کوسٹل میڈیا سینٹر کے انچارج کے مطابق گرفتار ماہی گیروں کا تعلق کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری سے ہے، جبکہ کشتی سے کوئی غیر قانونی یا مشتبہ شے برآمد نہیں ہوئی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ گجرات کے قریب کھلے سمندر میں پیش آیا، جہاں پاکستانی ماہی گیر روایتی شکار کے علاقوں میں مچھلی پکڑ رہے تھے۔ کوسٹل میڈیا سینٹر کے انچارج کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ