بدھ، 28 اکتوبر 2026
بریکنگ

نظام مصطفےٰ کے نفاذ کی جدوجہد تیزترکرنے کی ضرورت ہے، حاجی انورقادری

سندھ 01st Oct 2023 178 مناظر

عشق مصطفی ﷺکے ذریعے ہی ہم طاغوتی قوتوں کامقابلہ کرسکتے ہیں،حاجی عبدالمقیم سحر

کراچی (وسیم قریشی) نبی آخرالزماں ﷺ سے سچی محبت نظام مصطفےٰ ﷺ کے نفاذ کی جدوجہد ہے،اللہ کے رسول ﷺ دنیامیں اللہ کا حکم نافذ کرنے کے لئے تشریف لائے،ملک میں نظام مصطفےٰﷺ کا نفاذ ہمارامشن ہے، قائد ملت اسلامیہ حضرت علامہ شاہ احمدنورانیؒ کی فکر کی روشنی میں نفاذنظام مصطفےٰﷺ کی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ نظام مصطفےٰﷺ کے نفاذ کے لئے کوششیں تیز ترکرنے کی ضرورت ہے۔ یہ باتیں میدان اہلسنّت کورنگی میں مرکزی انجمن میلادالنبی ﷺ لانڈھی کورنگی کی سالانہ عظیم الشان میلادمصطفےٰ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر حاجی انورقادری، ناظم اعلیٰ حاجی عبدالمقیم سحر،سرپرست مفتی عبدالوہاب چشتی،جمعیت علمائے پاکستان کراچی کے صدر علامہ قاری خلیل نورانی،اے این آئی کے چیئرمین انجینئر سلیم حسین، جے یوپی کراچی کے جنرل سیکریٹری فقیرملک محمدشکیل قاسمی،الحاج سعید صابری، قاری سلیم اختر،قاری اللہ ڈوایا نقشبندی، علامہ اطہر میاں ودیگرنے کہیں،اس موقع پر عبدالعزیز میؤ،مفتی سراج مہروی، احمد بن عبداللہ،رحیم بخش، ارشادعبدالقدیر، ناصرعباسی، عبدالحفیظ انصاری، اشفاق قادری، یونس نورانی، علامہ خرم اقبال،سید نعمان نورانی، شاکر نورانی، قیصراعوان ودیگر بھی موجود تھے۔مقررین نے کہاکہ عشق مصطفی ﷺکے ذریعے ہی ہم طاغوتی قوتوں کامقابلہ کرسکتے ہیں،ملک میں نظام مصطفی ﷺکانفاذہی تمام مسائل کا واحد حل ہے، دنیا و آخرت کی تمام پریشانیوں کا حل اللہ کے احکامات اور آپ ﷺکی سنتوں پر عمل میں مضمر ہے،اہلیان اسلام دین میں پورے کے پورے داخل ہوجائیں،قادیانیوں کی بڑھتی ریشہ دوانیاں اداروں کی چشم پوشی ہے،عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ مسلمان عالمی سازشوں کو سمجھیں اور اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں۔مستونگ سانحہ بہت بڑا سانحہ ہے،اللہ پاک شہداء کے درجات بلند فرمائے اور زخمیوں کو جلد صحتیابی وتندرستی عطا فرمائے آمین۔ مقررین نے مزید کہاکہ نبی آخر الزماں حضرت محمد مصطفی ﷺوجہ تخلیق کائنات ہیں، آپ ﷺکا دنیا میں آنا بھی بے مثال اور دنیا سے پردہ فرمانا بھی بے مثال ہے۔نبی مہربان ﷺتمام جہانوں کے لیے رحمت بنا کر بھیجے گئے،آ پﷺکی دنیا میں تشریف آوری کے ساتھ ہی ظلم کے بادل چھٹ گئے، اندھیروں و ظلم میں ڈوبی دنیا میں ہر طرف اُجالا آ گیا، جس دن حضور اکرم ﷺدنیا میں تشریف لائے اس دن اللہ نے پوری دنیا میں بیٹے پیدا فرمائے۔انہوں نے کہا کہ حضور اکرمﷺکی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر دونوں جہاں میں کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ دین مغلوب نہیں غالب ہونے کیلئے آیاہے،اس کو ہردائرے میں نافذ کیا جائے اور اللہ کی زمین پر قرآن وسنت کا نظام عملی طور پر نافذ کیا جائے۔انہوں کہا کہ حضورؐ سے عشق ومحبت ہمارے ایمان کا جزہے، حضورؐ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر امت مسلمہ دنیا وآخرت میں سرخرو ہوسکتی ہے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ