بھارتی اداکارہ کو انکے والد نے گولی مار دی تھی؟
منداکنی کو بولڈ سین پر مبنی بالی ووڈ فلم ’ رام تیری گنگا میلی‘ سے شہرت ملی
بالی ووڈ کی سینئیر اداکارہ یاسمین عرف منداکنی کو والد کے گولی مارنے کی افواہ پھیل گئی تھی۔
1985 میں ریلیز ہونے والی بولڈ سین پر مبنی بالی ووڈ فلم ’ رام تیری گنگا میلی‘ سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ منداکنی حال ہی میں ایک بھارتی ٹیلی ویژن شو میں جلوہ گر ہوئیں جہاں انہوں نے اپنی زندگی اور کرئیر میں پیش آئے مختلف واقعات کا ذکر کیا۔
یوں تو منداکنی اپنی نجی زندگی کے متعلق کم ہی بات کرتی ہیں لیکن انہوں نے اس شو میں اپنے حوالے سے پھیلی ایسی افواہ کے بارے میں بتایا جس نے انکو بے حد پریشان کردیا تھا۔
منداکنی نے بتایا کہ ایک مرتبہ وہ اپنی فلم کی شوٹ پر پہنچیں تو سب لوگ ان سے ان کی خیریت دریافت کر رہے تھے، ہر کوئی ان سے پوچھ رہا تھا کہ آپ ٹھیک تو ہیں ؟
اداکارہ نے بتایا کہ سب کا ان سے ایک ہی سوال کرنا ان کے لیے حیران کن تھا لیکن انکو بعد میں پتا چلا کہ انکے حوالے سے یہ افواہ پھیلی ہوئی تھی کہ اداکارہ کے والد نے انکو گولی ماردی ہے اسی سبب، انکو صحیح حالات میں دیکھ کر سب حیران ہو رہے تھے۔
منداکنی کی پیدائش 30 جولائی 1963 کو میرٹھ میں ہوئی تھی، انہوں نے 1985 میں فلم ’میرا ساتھی‘ سے بالی ووڈ میں بھی قدم رکھا لیکن یہ فلم باکس آفس پر بری طرح ناکام رہی تاہم اسی سال منداکنی کی فلم ’رام تیری گنگا میلی ‘ریلیز ہوئی اور اس فلم کے بولڈ سینز نے اداکارہ کو رات و رات مشہور کردیا۔
واضح رہے کہ اداکارہ آخری مرتبہ 1996 میں فلم ’زوردار‘ میں بھارتی اداکار گووندہ کے ساتھ اداکاری کرتی دکھی تھیں جسکے 26 سال بعد 2022 میں اداکارہ اپنے بیٹے رابی ٹھاکر کے ہمراہ ’ماں او ماں‘ گانے کی ویڈیو میں جلوہ گر ہوئیں۔