جمعرات، 29 اکتوبر 2026
بریکنگ

بھارتی عدالت نے پاکستانی فنکاروں پر پابندی کی درخواست مسترد کر دی

شوبز 23rd Oct 2023 112 مناظر

سینما کارکن فیض انور قریشی کی جانب سے عدالت میں درخواست دائر کی گئی تھی

ممبئی (ویب ڈیسک) ایک اہم فیصلے میں ممبئی ہائی کورٹ نے پاکستانی فنکاروں کے بھارت میں کام کرنے پر پابندی کی درخواست مسترد کر دی ہے۔
سینما کارکن فیض انور قریشی کی جانب سے عدالت میں درخواست دائر کی گئی تھی جس میں بھارتی حکومت سے پاکستانی فنکاروں کے بھارت میں کام کرنے پر پابندی لگانے کی درخواست کی گئی تھی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ہائی کورٹ نے درخواست مسترد کرتے ہوئے فنکاروں کے ذریعے امن کو فروغ دینے اور ثقافتی ہم آہنگی پھیلانے کی ضرورت پر زور دیا۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں لکھا کہ آرٹ، موسیقی، کھیل، ثقافت اور رقص ایسی سرگرمیاں ہیں جو قومیت سے بالاتر ہونی چاہئیں
اور معاشرے کے اندر امن اور اتحاد کے ذریعے پھیلنی چاہئیں۔
فیصلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ محب وطن ہونے کا تقاضا پڑوسی ملک سے نفرت اور دشمنی نہیں بلکہ سچا محب وطن وہ ہے جو اپنے ملک کی بے لوث خدمت کرے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ