بدھ، 28 اکتوبر 2026
بریکنگ

شہباز شریف اور حافظ نعیم کا عالمی قوتوں کی خاموشی پر اظہار تشویش

تازہ ترین 09th Apr 2025 316 مناظر
شہباز شریف اور حافظ نعیم کا عالمی قوتوں کی خاموشی پر اظہار تشویش
اسلام آباد ؛ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے غزہ میں نہتے فلسطینیوں پر اسرائیل کی بلا اشتعال بمباری اور ظلم و ستم پر بین الاقوامی قوتوں کی خاموشی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف سے آج امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کی قیادت میں تین رکنی وفد نے ملاقات کی۔ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے غزہ میں نہتے فلسطینیوں پر اسرائیل کی بلاt اشتعال بمباری اور ظلم و ستم پر بین الاقوامی قوتوں کی خاموشی پر تشویش کا اظہار کیا۔وزیرِ اعظم نے غزہ کے نہتے فلسطینیوں پر جاری صہیونی ظلم و جبر کے خلاف ہر بین الاقوامی فورم پر آواز اٹھانے اور پاکستان کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ صہیونی ظلم و جبر کے شکار نہتے فلسطینی بہن بھائیوں کی حمایت کے حوالے سے پاکستان کا مؤقف واضح ہے۔امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے بجلی کی قیمتوں میں حالیہ کمی پر وزیرِاعظم کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر شہباز شریف نے کہاکہ حکومتی ٹیم توانائی کے شعبے میں طویل مدتی اصلاحات لانے کے لیے دن رات محنت کررہی ہے۔انہوں نے کہاکہ توانائی کے شعبے میں مزید اصلاحات عام آدمی کی زندگی میں آسانی کو مد نظر رکھتے ہوئے تشکیل دی جا رہی ہیں۔وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ مشکلات کے باوجود عوامی ریلیف کو اولین ترجیح دی اور یہ مشن جاری رکھیں گے، انشااللہ پاکستان کی ترقی کا سفر جاری رہے گا۔ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، جماعت اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ اور آصف لقمان قاضی بھی شریک تھے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ