بدھ، 28 اکتوبر 2026
بریکنگ

کاجول نے انسٹاگرام پوسٹس ڈیلیٹ کیوں کیں؟ وجہ کہیں تبو تو نہیں؟

شوبز 10th Jun 2023 409 مناظر

اداکارہ کے شوہر اور تبو کے درمیان رشتۂ محبت کا اندیشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے

بھارتی معروف اداکارہ کاجول نے سوشل میڈیا سے دوری اختیار کرنے کا اعلان کرتے ہوئے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے تمام پوسٹس ڈیلیٹ کردیں۔ بولی وڈ کی فلم ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ میں ’انجلی‘ کا چنچل کردار نبھانے والی اداکارہ نے کچھ دیر قبل اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ماضی کے تمام ڈیلیٹ کر دیے ہیں جبکہ انکے اکاؤنٹ پر موجود اب واحد پوسٹ انکا سوشل میڈیا سے دوری اختیار کرنے کے فیصلے کا اعلان ہے۔ اداکارہ نے فی الحال اپنے اس فیصلے کی وجہ نہیں بتائی ہے لیکن اصل وجہ سے انجان کاجول کے چاہنے والے پریشانی کے عالم میں مختلف وجوہات کا خدشہ ظاہر کرتے دکھ رہے ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین کی چہ مگوئیوں میں ایک اہم وجہ اداکارہ کے شوہر و بھارتی اداکار اجے دیوگن اور تبو کے درمیان رشتۂ محبت کا اندیشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ