منگل، 29 ستمبر 2026
بریکنگ

شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل سے لاہور منتقل کر دیا گیا

تازہ ترین 08th Jul 2024 369 مناظر
شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل سے لاہور منتقل کر دیا گیا

شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل سے لاہور منتقل کر دیا گیا

راولپنڈی (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل سے لاہور منتقل کر دیا گیا ہے۔ جیل ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی کو سخت سیکیورٹی میں اڈیالہ جیل سے علی الصبح لاہور منتقل کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی کو لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا جائے گا، ان کے خلاف 9 مئی کے مختلف مقدمات درج ہیں۔ بیرسٹر تیمور ملک کا کہنا ہے کہ لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج آج 9 مئی کو کوٹ لکھپت جیل میں مقدمات کی سماعت کریں گے، شاہ محمود قریشی کو کوٹ لکھپت جیل میں قائم عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ