بدھ، 28 اکتوبر 2026
بریکنگ

حکومت اور فوج کی شراکت داری اسی طرح جاری رہی تو پاکستان دنیا کے نقشے پر ایک مضبوط ملک بن کر ابھرے گا: وزیرِ اعظم

تازہ ترین 30th Jan 2026 565 مناظر
حکومت اور فوج کی شراکت داری اسی طرح جاری رہی تو پاکستان دنیا کے نقشے پر ایک مضبوط ملک بن کر ابھرے گا: وزیرِ اعظم
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اگر حکومت اور فوج کی شراکت داری اسی طرح برقرار رہی تو پاکستان دنیا کے نقشے پر ایک مضبوط ملک بن کر ابھرے گا۔ اسلام آباد میں ایکسپورٹرز اور کاروباری شخصیات سے متعلق منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ملکی معیشت کی بحالی کے لیے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی کوششوں کو سراہا اور حکومت و فوج کی شراکت داری کو ملک کے لیے بہترین قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ معرکۂ حق میں فتح کے بعد پاکستان نے دنیا میں ایک منفرد مقام حاصل کر لیا ہے، دنیا آپ کی بات مان رہی ہے اور سرمایہ کاری کے لیے رابطے کر رہی ہے۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ اگر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی مدد نہ ہوتی تو کئی مسائل حل نہ ہو پاتے، اگر حکومت اور فوج کی پارٹنرشپ اسی طرح جاری رہی تو پاکستان دنیا کے نقشے پر ایک مضبوط ملک بن کر ابھرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب پاکستان ترقی کرے گا تو بھارت کو بھی حیرت کے دورے پڑیں گے کہ پاکستان اتنا طاقتور ملک کیسے بن گیا۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ