جمعرات، 29 اکتوبر 2026
بریکنگ

کراچی پریس کلب کے صدر،سیکرٹری و مجلس عاملہ کا ممبر پریس کلب بخت علی عباسی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار

سندھ 02nd Dec 2024 420 مناظر
کراچی پریس کلب کے صدر،سیکرٹری و مجلس عاملہ کا ممبر پریس کلب بخت علی عباسی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار

غم کی اس گھڑی میں ہم بخت علی عباسی کے اہل خانہ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں: شعیب احمد

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی پریس کلب کے صدر سعید سربازی ، سیکرٹری شعیب احمد اور مجلس عاملہ نے ممبر پریس کلب اور سینئر کورٹ رپورٹر بخت علی عباسی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔پیر کو کراچی پریس کلب سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں کراچی پریس کلب کے عہدیداروں نے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں ہم بخت علی عباسی کے اہل خانہ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں ۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ پاک مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلی مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔ آمین یارب العالمین
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ