جمعہ، 02 اکتوبر 2026
بریکنگ

نگراں وزیراعظم نے صدر مملکت کو ایک بار پھر قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کا مشورہ بھیج دیا

تازہ ترین 27th Feb 2024 274 مناظر

نگراں وزیراعظم نے صدر مملکت کو ایک بار پھر قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کا مشورہ بھیج دیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) قومی اسمبلی کا افتتاحی اجلاس بلانے پر صدر کے اعتراض پر نگراں وزیراعظم نے صدر کو ایک اور ایڈوائس بھجوا دی اور ساتھ ہی قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو اجلاس بلانے کا اختیار دے دیا۔ نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو بھجوائی گئی سفارشات میں آئین کے تحت اسمبلی کا اجلاس بلانے کی تجویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابات کے 21 دن میں اجلاس بلانا آئینی ڈیڈ لائن ہے۔ ادھر صدر کی جانب سے اجلاس نہ بلانے کے باعث قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کے متبادل انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ نگراں وزیراعظم نے آئینی ڈیڈ لائن گزرنے پر قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو اجلاس بلانے کا اختیار دے دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بدھ یا جمعرات کی درمیانی شب قومی اسمبلی کے اجلاس کا نوٹیفکیشن جاری کیے جانے کا امکان ہے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ