پیر، 28 ستمبر 2026
بریکنگ

ڈر رہتا ہے کے سوشل میڈیا پر کچھ وائرل نہ ہو جائے: ایمان علی

شوبز 01st Aug 2023 334 مناظر

ہماری انڈسٹری میں ایسے ڈرامے اور فلمیں نہیں بنتی جن میں خواتین کے لیے مخصوص کہانی ہو۔

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبصورت اداکارہ و ماڈل ایمان علی نے کہا ہے کہ ہماری انڈسٹری میں ایسے ڈرامے اور فلمیں نہیں بنتی جن میں خواتین کے لیے مخصوص کہانی ہو۔ نجی ٹی وی چینل کے شو میں پاکستان میں کس طرح کا مواد تیار کیا جاتا ہے اس سوال کے جواب میں ایمان علی نے کہا کہ انہیں کئی سالوں سے اچھے کردار کی پیشکش کا انتظار تھا لیکن انہیں کوئی اچھی آفر نہیں ملی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس خواتین کے لیے کوئی مخصوص کہانی نہیں ہے جس میں کوئی اداکارہ مرکزی کردار ادا کر سکے۔ سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کے رجحان کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ایمان علی نے کہا کہ سوشل میڈیا پر خوف ہے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ