اتوار، 25 اکتوبر 2026
بریکنگ

عمرکوٹ میں کرپشن کے معاملے پر ضلعی فوڈ کنٹرولر وشن داس معطل

سندھ 22nd Jan 2026 511 مناظر
عمرکوٹ میں کرپشن کے معاملے پر ضلعی فوڈ کنٹرولر وشن داس معطل
عمرکوٹ (کانجی مل رکهيسر) خوارک محکمہ نے ضلعی فوڈ کنٹرولر وشن داس کو معطل کر دیا ہے۔ معطل کرنے کی وجہ عمرکوٹ ضلع میں آٹے کی فراہمی میں بدانتظامی اور عوام کو مہنگے آٹے پر مجبور کرنے کے الزامات ہیں۔ وشن داس کے پاس تھرپارکر کا اضافی چارج بھی تھا، مگر ان کے دور میں گندم کی بروقت تقسیم متاثر ہوئی، جس کے سبب عمرکوٹ کے شہریوں نے آٹے کی قیمتوں میں اضافے پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔ ذرائع کے مطابق عوامی شکایات اور خوارک محکمہ کی تحقیقات کے بعد فوری کارروائی کی گئی اور وشن داس کو معطل کیا گیا۔ عمرکوٹ کے رہائشیوں نے مطالبہ کیا ہے کہ خوارک کی تقسیم میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے تاکہ مہنگائی کے دباؤ میں عوام مزید متاثر نہ ہوں۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ