بدھ، 21 اکتوبر 2026
بریکنگ

جناح ہاؤس حملہ کیس: قومی ویمن فٹبال ٹیم کی گول کیپر شمائلہ ستار لاہور سے گرفتار

تازہ ترین 18th Jun 2023 365 مناظر

واضح رہے کہ جناح ہاؤس حملے کا مقدمہ دہشت گردی سمیت دیگر سنگین دفعات کے تحت درج ہے۔

لاہور پولیس نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں جیو فینسنگ کی حتمی فہرست میں نام آنے پر قومی ویمن فٹبال ٹیم کی گول کیپر شمائلہ ستار کو گرفتار کر لیا۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے گھر پر چھاپہ مار کر خواتین کی قومی فٹبال ٹیم کی گول کیپر کو گرفتار کیا، ان کا نام جیو فینسنگ کی حتمی فہرست میں آیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ شمائلہ ستار کو گرفتار کرنے کے بعد جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کر دیا گیا ہے، جیل میں شناخت پریڈ کا عمل مکمل کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق شمائلہ کی شناخت جناح ہاؤس کے باہر لگے کیمروں اور موبائل فوٹیجز سے ہوئی۔ واضح رہے کہ جناح ہاؤس حملے کا مقدمہ دہشت گردی سمیت دیگر سنگین دفعات کے تحت درج ہے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ