بدھ، 28 اکتوبر 2026
بریکنگ

سنیل شیٹی نے مداحوں کا دل جیت لیا

شوبز 25th Jul 2024 277 مناظر
سنیل شیٹی نے مداحوں کا دل جیت لیا

سنیل شیٹی نے مداحوں کا دل جیت لیا

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ ہدایت کار مکیش چھائبرا نے انکشاف کیا ہے کہ سنیل شیٹھی نے اپنی بیٹی اتھیا شیٹھی کو اپنی پہلی فلم ’’ہیرو‘‘ میں کاسٹ کرنے کے لیے بنگلہ تحفے میں دیا تھا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ انکشاف مکیش چھائبرا نے اپنے حالیہ انٹرویو کے دوران کیا جس میں انہوں نے کہا کہ جب انہوں نے بطور کاسٹ ڈائریکٹر کام کرنا شروع کیا تو سنیل شیٹی کا ممبئی کے علاقے آرام نگر میں ایک بنگلہ تھا اور اس وقت وہ ان کے ساتھ تھے۔ ان کی بیٹی اتھیا شیٹی فلم کی شوٹنگ کر رہی تھی۔ ڈائریکٹر نے بتایا کہ ایک دن سنیل شیٹی ان کے دفتر آئے تو انہیں لگا کہ دفتر چھوٹا ہے اور میری مالی حالت دیکھ کر انہوں نے مجھے اپنا آرام نگر بنگلہ تحفے میں دیا۔ مکیش کے مطابق سنیل شیٹی نے کہا کہ وہ اپنی بیٹی اتھیا کو فلم میں کاسٹ کرنے کے لیے ایک بنگلہ تحفے میں دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سنیل شیٹی ممبئی کے بہترین لوگوں میں سے ایک ہیں جن کی وجہ سے میں نے بہت سی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ مکیش نے کہا کہ سنیل شیٹی خیراتی کام تو بہت کرتے ہیں لیکن وہ کسی کو نہیں بتاتے جو ان کی اچھی عادت ہے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ