جمعرات، 01 اکتوبر 2026
بریکنگ

پی ٹی آئی قیادت لاہور میں کور کمانڈر ہاؤس پر حملے میں ملوث، مبينه آڈیوز لیک

تازہ ترین 10th May 2023 280 مناظر

پی ٹی آئی قیادت خود لاہور میں کور کمانڈر ہاؤس پر حملے میں ملوث نکلی، ہوشربا انکشافات ثبوت کے ساتهه

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی قیادت خود لاہور میں کور کمانڈر ہاؤس پر حملے میں ملوث نکلی، ہوشربا انکشافات اور ثبوت سامنے آگئے۔ ویڈیو اور آڈیو میسیجر میں پی ٹی آئی کے لیڈرز اپنے کارکنوں کو جناح ہاؤس پر اکھٹا ہونے کی بات کررہے ہیں۔ پی ٹی آئی کے رہنما ہونے والے نقصان پر خوشی منارہے ہیں۔ اعجاز چوہدری اور ان کے بیٹے علی چوہدری کی آڈیو کال لیک ہوگئی جس میں میں کہا گیا ہے کہ ’ہم نے پورا کور کمانڈر ہاؤس لاہور تباہ کر دیا ہے‘۔ علی چوہدری پوچھتے ہیں کہ گولیاں چلی ہیں؟ اس پر اعجاز چوہدری کہتے ہیں کہ ہاں جی فائرنگ ہوئی، پہلے تو ہوائی فائرنگ ہوئی ہے، پھر ایک برسٹ ماراہے،تین لوگوں کو گولیاں لگی ہیں۔ لیک آڈیو میں کہا گیا ہے کہ ’گملے سے لیکر گھر کی کوئی چیز باقی نہیں بچی اڑا دیا ہے سارا‘۔ اس کے علاوہ شیخ امتیاز اور صغیر وڑائچ کی مبینہ آڈیو لیک سامنے آگئی جس میں صغیر وڑائچ پوچھتے ہیں کہ ’شیخ صاحب اپنے علاقے بند رکھنے ہیں یا سینٹرل پوائنٹ‘؟ شیخ امتیاز کہتے ہیں کہ ہم ادھر سارے کور کمانڈر ہاؤس میں اکھٹے ہوگئے ہیں، اس پرصغیر وڑائچ پوچھتا ہے کہ کور کمانڈر ہاؤس؟ پھر ہم بھی وہاں پہنچ جائیں؟ اس پر شیخ امتیاز کہتے ہیں کہ ہاں پہنچ جائیں۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ