بدھ، 28 اکتوبر 2026
بریکنگ

سب کو الیکشن کا چاند مبارک، سپریم کورٹ مداخلت نہ کرتی تو بہتر ہوتا، بلاول بھٹو زرداری

تازہ ترین 03rd Nov 2023 276 مناظر

پیپلز پارٹی نے پی ٹی آئی سے اتحاد کا فیصلہ نہیں کیا، جمہوریت کے لیے تمام جماعتیں اپنا کردار ادا کریں

کراچی؛ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ الیکشن کا چاند سب کو مبارک ہے، عام انتخابات کا اعلان بڑی کامیابی ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات 8 فروری کو ہونے چاہئیں، سپریم کورٹ مداخلت نہ کرتی تو بہتر ہوتا۔
انہوں نے کہا کہ اصولی طور پر ہر سیاسی جماعت کو لیول پلیئنگ فیلڈ ہونا چاہیے،
اگلی حکومت پیپلز پارٹی بنائے گی، پیپلز پارٹی نے پی ٹی آئی سے اتحاد کا فیصلہ نہیں کیا، جمہوریت کے لیے تمام جماعتیں اپنا کردار ادا کریں۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل فلسطین میں نسل کشی کر رہا ہے، ہم سوشل میڈیا پر فلسطینیوں کی نسل کشی دیکھ رہے ہیں،
دنیا کے حکمران خاموش ہیں لیکن عوام نہیں۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ