بدھ، 28 اکتوبر 2026
بریکنگ

وزیراعظم کا اعلان: ملک بھر میں گھریلو صارفین کے لیے گیس کنکشنز بحال کرنے کا فیصلہ

تازہ ترین 26th Oct 2025 446 مناظر
وزیراعظم کا اعلان: ملک بھر میں گھریلو صارفین کے لیے گیس کنکشنز بحال کرنے کا فیصلہ

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ گھریلو صارفین کے لیے ملک بھر میں گیس کنکشنز کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس اقدام سے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا ہوگیا ہے۔

اسلام آباد میں آر ایل این جی گیس کنکشنز کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ 2022 میں پی ڈی ایم حکومت کے دوران گیس کی فراہمی ایک بڑا چیلنج تھی اور اُس وقت حالات کے باعث صارفین سے معذرت کرنا پڑی۔ شہباز شریف نے ماضی کی کارکردگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ 2013 میں ملک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ 20 گھنٹے سے زائد تھی، لیکن مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے اندھیروں کے خاتمے کے لیے خصوصی اقدامات کیے اور توانائی کے بحران پر قابو پایا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے شبانہ روز محنت کر کے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ