ہفتہ، 03 اکتوبر 2026
بریکنگ

سائیکل پر 15 سے زائد ممالک کا سفر کرنے والا فرانسیسی شہری خیرپور پہنچ گیا

سندھ 11th Mar 2025 369 مناظر
سائیکل پر 15 سے زائد ممالک کا سفر کرنے والا فرانسیسی شہری خیرپور پہنچ گیا
خيرپور: 15 سے زائد ممالک کا سائیکل پر سفر کرنے والا شخص خیرپور پہنچ گیا۔ خیرپور کے علاقے کنب پہنچنے پر فرانسیسی شہری نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے، فرانسیسی شہری فلپ سائیکل پر کئی ممالک کا سفر کر چکا ہے۔ فرانسیسی شہری فلپ اٹلی، اربنیہ، گریز، سائبریا، ترکی اور ایران کا سفر کر چکا ہے، فلپ نے کہا کہ پاکستان بالخصوص سندھ کے لوگوں نے بہت محبت دی۔ فلپ نے کہا کہ پاکستان کے دیگر علاقے بھی بہت خوبصورت ہیں، پاکستان آکر پتہ چلا یہاں کے لوگ محبتی اور بہت ہی اچھے ہیں، کنب پہنچنے پر فلپ کو سندھ کی ثقافت اجرک کا تحفہ پیش کیا گیا۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ