بدھ، 28 اکتوبر 2026
بریکنگ

کراچی سے شکار کے لیے جانے والے 8 افراد کیٹی بندر کے قریب سمندر میں ڈوب گئے

سندھ 14th Jan 2026 371 مناظر
کراچی سے شکار کے لیے جانے والے 8 افراد کیٹی بندر کے قریب سمندر میں ڈوب گئے
کیٹی بندر: کیٹی بندر کے قریب کشتی الٹنے کے باعث شکار پر جانے والے 8 افراد سمندر میں ڈوب گئے۔ افسوسناک حادثہ کیٹی بندر کے قریب پیش آیا، جس میں 8 افراد سمندر میں ڈوب گئے۔ متاثرہ افراد پرندوں کے شکار کے لیے کراچی سے آئے تھے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی ماہی گیروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 6 افراد کو بچا لیا، جبکہ 2 افراد تاحال لاپتا ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے کی وجہ تیز لہریں اور خراب موسم بتایا جا رہا ہے، جس کے باعث کشتی بے قابو ہو کر الٹ گئی۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ