اتوار، 04 اکتوبر 2026
بریکنگ

وفاقی حکومت کا سولر پینلز پر ٹیکس کم کرنے کا اعلان

پاکستان 18th Jun 2025 412 مناظر
وفاقی حکومت کا سولر پینلز پر ٹیکس کم کرنے کا اعلان
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے سولر پینلز پر عائد سیلز ٹیکس کم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ قومی اسمبلی میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے بتایا کہ بجٹ میں سولر پینلز پر لاگو 18 فیصد سیلز ٹیکس کو کم کر کے 10 فیصد کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے بعض بجٹ تجاویز پر نظرِثانی کی ہے اور بجٹ پر اتحادی جماعتوں سے مشاورت کا عمل جاری ہے۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل سروسز پر سیلز ٹیکس صوبوں کا اختیار ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ سندھ کی یونیورسٹیوں کے لیے مختص رقم 2 ارب 60 کروڑ روپے سے بڑھا کر 4 ارب 60 کروڑ روپے کر دی گئی ہے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ