پیر، 26 اکتوبر 2026
بریکنگ

باپ کی بیوی بن کر لاکھوں روپے پنشن لینے والی خاتون گرفتار

دنیا 09th Aug 2023 488 مناظر

پولیس کے مطابق یہ کارروائی خاتون کے شوہر کی شکایت پر کی گئی

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع ایٹا میں ایک خاتون اپنے مرحوم والد کی بیوی کے طور پر پنشن حاصل کرتی رہی۔پولیس کے مطابق خاتون کی شناخت محسنہ پرویز کے نام سے ہوئی ہے جسے گرفتار کر لیا گیا ہے، اس نے 10 سال کے عرصے میں 12 لاکھ روپے وصول کیے۔ علی گنج میں رہنے والے وجرت اللہ خان 30 نومبر 1987 کو لیکھ پال (سرویئر) کے عہدے سے ریٹائر ہوئے اور 2 جنوری 2013 کو ان کا انتقال ہو گیا، جب کہ ان کی اہلیہ سویہ بیگم کا پہلے ہی انتقال ہو چکا تھا۔والد کی وفات کے بعد محسنہ پرویز نے اپنے والد کو بیوی ظاہر کرنے کے لیے جعلی دستاویزات بھی تیار کیں اور پنشن کے مراعات جمع کرانا شروع کر دیں۔پولیس کے مطابق یہ کارروائی خاتون کے شوہر کی شکایت پر کی گئی۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ