ہفتہ، 03 اکتوبر 2026
بریکنگ

لاہور سے جدہ جانے والی نجی ایئر لائن کی پرواز بڑے حادثے سے بچ گئی

پاکستان 02nd Apr 2025 293 مناظر
لاہور سے جدہ جانے والی نجی ایئر لائن کی پرواز بڑے حادثے سے بچ گئی
لاہور سے جدہ جانے والی نجی ایئر لائن کی پرواز بڑے حادثے سے بچ گئی۔نجی ایئرلائن سیرین ایئر کی پرواز آٹھ گھنٹے تاخیر سے لاہور سے جدہ کے لیے روانہ ہوئی تھی مگر اڑان بھرتے ہی اسے ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑی۔ذرائع سول ایوی ایشن کے مطابق کاک پٹ کریو کی جانب سے ہوائی جہاز کے انجن میں شدید وائبریشن کی نشاندہی کی گئی اور پائلٹ کی جانب سے ایئرٹریفک کنٹرول حکام سے لینڈنگ کی اجازت طلب کی گئی۔اجازت ملنے کے بعد پائلٹ نے طیارے کو بحفاظت لاہور ایئرپورٹ پر لینڈ کروالیا، طیارے میں 200 سے زائد مسافر سوار تھے جنہیں ویٹنگ ایریا میں بھجوادیا گیا، طیارے میں خرابی کی وجوہات کے حوالے سے تفصیلی معائنہ جاری ہے
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ